ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راشٹریہ دوت ہفتہ وارکے سومیش شرما آئی این ایس کے نئے صدر منتخب 

راشٹریہ دوت ہفتہ وارکے سومیش شرما آئی این ایس کے نئے صدر منتخب 

Sat, 01 Oct 2016 12:16:53    S.O. News Service

 

بنگلور، 30؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )راشٹریہ دوت ہفتہ وارکے سومیش شرما کو آج 2016-17کے لیے ہندوستانی اخبار سوسائٹی(آئی این ایس )کا نیا صدر منتخب کیا گیا۔آئی این ایس کی ایک پریس ریلیز کے مطابق، سومیش مادر وطن گروپ کی’ گرہ لکشمی ‘سے جڑے پی وی چندرن کی جگہ لیں گے۔ریلیز کے مطابق 2016-17کے لیے بزنس اسٹینڈ رڈکی اکیلا ارنکر آئی این ایس کی نئی نائب صدر ہوں گی جبکہ ’دی ہندو ویکلی ‘سے منسلک کے بالاجی نائب صدر اور ہندوستان ٹائمزکے شرد سکسینہ اعزازی خزانچی ہوں گے۔وی شکرن آئی این ایس کے جنرل سکریٹری بنے رہیں گے۔ایگزیکٹو کمیٹی کے دیگر ممبران میں ایل آدی مولم(ہیلتھ اینڈ دی اینٹی سیپٹک) ایس بالاسبرامنیم آدتین (ڈیلی تھانتھی) گریش اگروال(روزنامہ بھاسکر) بھوپال ، سماہت بل (پرگتی وادی) وی کے چوپڑہ(رزنامہ آسام)وجے کمار چوپڑہ(پنجاب کیسری)جالندھر، وجے جواہرلال درڈا(لوک مت) جگجیت سنگھ درڈی(چڑ ھ دی کلا ڈیلی) وویک گوئنکا(دی انڈین ایکسپریس) ممبئی، موہت جین(اکنامک ٹائمز) مہندر موہن گپت (دینک جاگرن ) پردیپ گپتا(ڈیٹاکویسٹ)شامل ہیں۔


Share: